گوجرانوالہ: ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کارکنوں نے تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ، سونامی کا علامتی جنازہ نکالا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ اور سونامی کا جنازہ نکالا۔ ناراض کارکنان نے پنڈی بائی پاس لوہیانوالہ نہر تک علامتی جنازہ جو بعد میں لوہیانوالہ نہر برد کر دیا گیا سابق ضلعی صدر خالد ظفر سانسی، سابق جنرل سیکرٹری انجم اقبال وڑائچ، خان محمود اسلم خان، ڈاکٹر جمشید اقبال و دیگر نے میڈیا سے کہا کہ تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے گوجرانوالہ کی پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم غیر منصفانہ کی ہے جس میں پرانے نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کرکے مالدار اورنئے افراد کو ٹکٹیں جاری کر دی ہیں جو سراسر غلط ہیں۔ پندرہ سال سے پارٹی کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔