”جلسوں پر طالبان کے حملوں کی دھمکیاں“ پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے: شرجیل میمن

15 اپریل 2013

حیدرآباد (ثناءنیوز + آئی این پی + آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ طالبان سیاسی جلسوں پرحملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ان دھمکیوں کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے ۔ میاں نواز شریف اور طالبان کے روابط کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ 1988 میں بے نظیر کی حکومت گرانے کے لئے تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھی اور اس حوالے سے نواز شریف اور اسامہ بن لادن کی ملاقات کی خبریں میڈیا پر آچکی ہیں۔ سپریم کورٹ نواز شریف اور دہشت گرد تنظیموں کے روابط کا از خود نوٹس لے۔ انہوں نے کہا ہم سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی واپسی کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کی سکیورٹی کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں قانون سازی کی لیکن عدالت نے اس کا نوٹس لے لیا، نواز شریف کی سو گاڑیوں کے ہمراہ گھومتے ہیں اس پر کچھ نہیں کہا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہرانا ناممکن ہے ۔ ہم نے عوام کی خدمت کی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں جا رہے ہیں۔