پرویز الہٰی اب بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں: احمد مختار

15 اپریل 2013

گجرات (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ ہم اہل گجرات کی امید ہیں عوام کے جوش وخروش کو دیکھ کر یقین ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ اکثریت سے کامیاب ہونگے وہ گزشتہ روز پیپلزیوتھ ضلع گجرات کے صدر مہر سعید ضیاءکی رہائش گاہ چاہ بڈھے والا یوسی56 میں بڑے انتخابی اکٹھ سے خطا ب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویزالٰہی اب بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں انہوں نے ہمیں پیغام دیا ہم دست بردار ہوتے ہیں ہمیں کیا دو گے میں نے کہہ دیا ہے کہ میدان میں رہو عوام کے تعاون سے شکست فاش دیں گے ، انہو ں نے کہاکہ میں اور میرے ساتھی جھوٹ نہیں بولتے اور جو سیاستدان جھوٹ بولے وہ بہت بدبخت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے عام آدمی کے مسائل ختم کرنے اور وسائل کو بڑھانے کے لئے ہرممکن کوشش کی اور میں نے تہیہ کر رکھا تھاکہ بجلی کے بحران پرقابو پاﺅں گا ہمارے ملک میں صرف بجلی سوفیصد پوری ہوجائے تو ملک کی انڈسٹری اور ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج مقابلہ پرویزالٰہی اور میرا نہیں بلکہ ایک نظریئے اور سوچ کا مقابلہ ہے ایک نظریہ خدمت شرافت امن وسکون ہے ایک نظریہ لوٹ مار اور گجرات کو علاقہ غیر بنانا ہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...