آئین کو اسلامی شکل دی جائیگی، قرآن و سنت کے احکامات لاگو کرینگے: جے یو آئی (نظریاتی)

15 اپریل 2013

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا۔ منشور میں کہا گیا ہے کہ 1952ءمیں ملک کے جید علماءکے مرتب کردہ 22اسلامی نکات کی روشنی میں ملک کے دستور کو مکمل اسلامی شکل دی جائیگی۔ قرآن و سنت کے احکام ہی ملک کے قوانین قرار پائیں گے۔ اسلامی دفعات میں کسی قسم کی تبدیلی یا ترمیم کی اجازت نہیں ہو گی۔ ملک بھر میں میٹرک تک تعلیم مفت دی جائیگی۔ خواتین کی تعلیم کےلئے اسلامی اصولوں کے مطابق عمل کیا جائیگا۔