مجھے اور والدہ کو ہارون آباد سے والہانہ لگاﺅ ہے: اداکارہ میرا
ہارون آباد+فقیر والی(نامہ نگاران) سےد ہ شفقت زہرہ بخاری امےدوار حلقہ پی پی 283 کی انتخابی مہم کے لئے مشہور فلمی اداکارہ مےرا کے ہارون آباد کے گلی کوچوںمےں چل کر ووٹ مانگنے علاقے مےں شو بز کی چکاچوند نے منفرد رنگ بھر دئےے۔مشہور اداکارہ مےرا اپنی والدہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ مےں ہارون آباد کے مختلف مقامات فوارہ چوک،بلدےہ کالونی،ٹبہ شرقےہ ،ٹبہ نور پورہ،پکی منڈی،اور نواحی چکوک مےں پےدل چل کر عام لوگوں سے اپنی والدہ کے لئے ووٹ مانگتے ہوئے بھرپور مصروف عمل نظر آئےں۔ اداکارہ مےرا عوام کے درمےان گھل مل کر اپنی والدہ کو ووٹ دےنے کا کہتی رہےں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اور مےری والدہ کو ہارون آباد سے والہانہ لگاﺅ ہے اور ہمارا مقصدروائتی سےاستدانوں کی طرح مال بنانا نہےں بلکہ حلقہ کی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ اداکارہ میرا نے اپنی والدہ کے ہمراہ فقیروالی آمد انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ فقیر والی ریلوے گراﺅنڈ میںامیدور حلقہ پی پی 283شفقت زہرہ بخاری نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے سیاستدانوں سے تنگ عوام کے دکھوں کا مداوہ کرنے کے لئے الیکشن میں حصہ لیا مجھے اپنے حلقہ کی عوام مسائل کا بھرپور احساس ہے۔ میں الیکشن میں کامیاب ہو کر علاقہ کی بہتری کے لئے انشاءاللہ ہر ممکن کوشش کروں گی ۔جلسہ میں اداکارہ میرا کو دیکھنے والے سینکڑوں شائقین موجود تھے جن کا مقصد صرف اور صرف ٹی وی یا سینما اسکرین پر اپنے جلوﺅں سے لوگوں کو متاثر کرنے والی اداکارہ میرا کو دیکھنا تھا جو آج ٹی وی اسکرین کے بجائے انکے شہر میں جلوہ افروز ہوئی ہیں ۔ انکے ہمراہ حلقہ این اے 191 کے امیدوار کاشف نعیم بھی موجود تھے۔