حافظ آباد: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر این اے 102 سے امیدوار شوکت بھٹی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

15 اپریل 2013

حافظ آباد(نمائندہ نوا ئے وقت ) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور اسلحہ کی نمائش پر این اے 102کے اُمیدوار چوہدری شوکت علی بھٹی کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر نے بھاری نفری کے ہمراہ ان کی انتخابی میٹنگ پر چھاپہ مارا۔ چوہدری شوکت علی بھٹی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر پولیس تھانہ کسوکی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ چوہدری شوکت علی بھٹی پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی جا چکے تھے۔