این اے 139قصور، وسیم اختر اور چودھری منظور کے 30حامیوں پر مقدمہ، 5گرفتار

15 اپریل 2013

قصور (نامہ نگار) پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور نے ایس ایچ او کی مدعیت میں این اے 139قصور کے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وسیم اختر شیخ کے 21اور پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری منظور کے 9حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں گروپوں میں ہفتے کے روزتصادم ہوا تھا۔ پولیس نے چودھری منظور پارٹی کے لطیف بھولا، ممتاز خاں اور الیاس جبکہ وسیم اختر شیخ پارٹی کے احسان اور عمران کو گرفتار کر لیا۔