قصور: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے منع کرنے پر دولہا نے ایک شخص کو قتل کر دیا
قصور (نامہ نگار) چھانگا مانگا کے نواحی گاو¿ں برکی چک 16میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور ڈیک وغیرہ چلانے سے منع کرنے پر دولہا نے اپنے دیگر رشتہ داروں سمیت اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ نذیر احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ ان کے ہمسائے عامر ڈوگر کی شادی تھی اور اس سلسلہ میں مہندی کی تقریب جاری تھی انہوں نے اونچی آواز میں ڈیک لگائے ہوئے تھے اور ہوائی فائرنگ کر رہے تھے اور شور شرابا جاری تھا۔ عثمان وغیرہ ان کے گھر گئے اور انھیں ہوائی فائرنگ اور شور شرابا سے منع کیا جس پر وہ مشتعل ہوگئے اور وہ عثمان کے گلو گیر ہوگئے اور اسے اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔