سیالکوٹ: مکان کی چھت گر گئی‘ 3 بہن بھائی جاں بحق‘ 2 زخمی

15 اپریل 2013
سیالکوٹ: مکان کی چھت گر گئی‘ 3 بہن بھائی جاں بحق‘ 2 زخمی

سیالکوٹ (نامہ نگار) سرحدی گاو¿ں میںکچے مکان کی چھت گرنے سے تین سگے بہن بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق سیالکوٹ کے گاﺅں کوٹلہ امبانوالہ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن کے قریب واقع گاﺅں کھوکھر میں محمد عاشق کے گھر آئے مہمان طالب حسین کے پانچ بچے 14 سالہ نصر، 10 سالہ خالد، 5 سالہ زینب، 2سالہ آمنہ اور زلیخا فاطمہ کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ کچے مکان کی چھت گر جانے سے یہ پانچوں بچے نیچے دب گئے جن میں سے آمنہ، زینب اور خالد جاں بحق ہوگئے جبکہ نصرت اور زلیخا کو زخمی حالت میں علاقہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زندہ نکال لیا۔ پولیس کے مطابق جس مکان کی چھت گری اس پر خواتین کی کثیر تعداد بیٹھ کر ہمسایہ میں ہونے والی رسم حنا دیکھ رہی تھیں، زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے مکان کی چھت گری جاں بحق ہونے والے بچوں کی نعشیں جب ان کے آبائی گاﺅں کوٹلہ امبانوالہ پہنچیں تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی اور کہرام مچ گیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کا والد طالب مزدوری کرکے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا ہے جبکہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ اپنی سالی کے گھر گاﺅں کھوکھر گیا تھا۔ دریں اثناءجاں بحق ہونے والے بچوں کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا اور ان کی اجتماعی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...