پیپلزپارٹی گڑھی خدابخش میں دفن ہو چکی، کارکن زرداری لیگ سے بیزار ہیں: شاہ محمود

15 اپریل 2013

 ملتان(آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چئیر مین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عام انتخابات کے فورا بعد بلدیاتی انتخابات کروائے گی ذولفقار علی بھٹو کی طرح خاموش ووٹ عمران خان کو ملے گا ۔ وہ اتوار کو یہاں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم یونین کونسل 14قاضی جاوید اسلم اور کونسلرز کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانچ سال اقتدار میں رہنے والے صدر مملکت آصف علی زرداری اپنی بیوی بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب نہےں کرسکے، پیپلز پارٹی گڑھی خدا بخش میں دفن ہو چکی ہے اور اب زرداری لیگ موجود ہے جس سے کارکن بےذار ہو چکے ہیں ۔


شاہ محمود