عراق: صوبائی کونسل کا امیدوار 2 بھائیوں اور محافظ سمیت بم دھماکہ میں ہلاک

15 اپریل 2013

بغداد (اے ایف پی) عراق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ میں صوبائی انتخابات کا امیدوار اپنے دو بھائیوں اور ایک محافظ سمیت ہلاک ہوگیا۔ انتخابات سے قبل امیدواروں کی ہلاکتیں 14 ہو گئی ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق صوبائی کونسل کا امیدوار نجم الحربی اپنے دو بھائیوں اور محافظ کے ہمراہ گاڑی پر صوبہ دیالیہ میں بعقوبہ کی طرف جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی طرف سے سڑک کنارے نصب بم کی زد میں ان کی گاڑی آ گئی اور دھماکہ کے نتیجہ میں نجم الحربی سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔