مسلم لیگی جرگہ نے سردار نسیم کو پی پی 12سے الیکشن پر آمادہ کرلیا

15 اپریل 2013

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ اصغر شاد) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر چودھری نثار علی خان کی قیادت میں راولپنڈی مسلم لیگ (ن) کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان پر مشتمل جرگہ نے سردار نسیم خان کو پی پی 12 سے انتخاب لڑنے پر آمادہ کرلیا ہے۔ قبل ازیں سردار نسیم خان نے میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کو پی پی ۔12سے انتخاب لڑنے سے معذوری کا اظہار کردیا تھا۔ نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی ہدایت پر اتوار کی شب چودھری نثار علی خان کی قیادت میں 9رکنی جرگہ تشکیل دیا گیا جس میں قومی اسمبلی کے امیدوار حنیف عباسی‘ ملک ابرار‘ ملک شکیل اعوان‘ صوبائی اسمبلی کے امیدوار چودھری ایاز‘ ضیاءاﷲ شاہ‘ راجہ حنیف ایڈووکیٹ‘ ملک غلام رضا‘ ملک افتخار شامل تھے جرگہ سردار نسیم خان کی رہائش گاہ واقع ڈھوک کشمیریاں گئے اس موقع پر مسلم لیگی رہنما فاروق خٹک بھی موجود تھے۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ سردار نسیم پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ ہم اس اثاثہ کو ضائع نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کے دل میں سردار نسیم کا مقام ہے۔ پارٹی قیادت ان کو مزید آگے لے جائے گی۔ اس موقع پر چودھری نثار علی خان نے فاروق خٹک کو مخاطب کرکے کہا کہ ان کی پارٹی کے لئے بڑی خدمات ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز نے بھی سردار نسیم خان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں شریف برادران کا پیغام پہنچایا۔ سردار نسیم خان نے کہا کہ چودھری نثار علی خان ان کے لیڈر ہیں وہ ان کے حکم کو مسترد نہیں کرسکتے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...