لوگوں نے صحیح ووٹ دیا تو بلوچستان کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں: گورنر مگسی

15 اپریل 2013

کوئٹہ (این این آئی) گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے کہا ہے کہ اگر لوگوں نے صحیح ووٹ دیا تو بلوچستان کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ قومیت پرستوں کی جانب سے آنے والے انتخابات میں حصہ لینا مثبت عمل ہے اور یہ صوبے کیلئے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے چار یا پانچ اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ ہے۔گورنربلوچستان نے کہا کہ فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے، ماضی میں جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا تاہم اب اگے کی طرف دیکھنا چاہیئے۔ جن قوتوں کے مفادات گوادر سے وابستہ ہے وہ بلوچستان میں ضرور امن و امان کا مسئلہ پیدا کریں گے۔