میانمار مسلم اکثریتی متاثرہ علاقوں کے دورے کی اجازت دے: او آئی سی

15 اپریل 2013
 میانمار مسلم اکثریتی متاثرہ علاقوں کے دورے کی اجازت دے: او آئی سی

جدہ (اے ایف پی) میانمار میں مسلمانوں کے گھر جلانے اور انہیں قتل کرنے کے واقعات کا جائزہ لینے کیلئے حکومت او آئی سی کے وزارتی وفد کو متاثرہ علاقوں کے دورے کی اجازت دے ۔ جدہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا اقوام متحدہ کا ہیومن رائٹس کمشن بھی مسلمانوں کی حالت زار دیکھنے کیلئے مشن میانمار بھیجے۔ یاد رہے میانمار میں سینکڑوں مسلمان شہید اور مساجد کو جلا دیا گیا تھا۔