جڑانوالہ میں دوشیزہ کی جانب سے اقدام خودکشی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا: ہسپتال ذرائع

15 اپریل 2013

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ کی سلطان کالونی میں آنسہ لڑکی کی طرف سے ڈانٹ ڈپٹ پر اقدام خودکشی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ذرائع کے مطابق گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر آنسہ نامی کوئی مریضہ ہسپتال نہیں لائی گئی اور نہ ہی آنسہ نامی لڑکی کی طرف سے اقدام خودکشی کی کوئی رپورٹ متعلقہ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج ہے اور اس حوالے سے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔