1136سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچ گئے

15 اپریل 2013

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بیساکھی کے تہوار میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والے 1136بھارتی سکھ یاتری دو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے سردار بلویندر سنگھ چوپال کی قیادت میں گورودوارہ پنجہ صاحب (حسن ابدال ) سے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املا ک بورڈ ملک انوار الحق، ایس پی انوسٹی گیشن رانا ممتاز احمد ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد رشید اور دیگر ضلعی افسران نے سکھ یاتریوں کا پ±رتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔َ