بولان: سرکاری افسر بیٹے اور ملازم سمیت قتل، پولیس مقابلے میں 2 حملہ آور ہلاک
کوئٹہ (این این آئی) بولان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سرکاری افسر کو بیٹے اور ملازم سمیت قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو بھی ہلاک ہوگئے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا انتظامیہ نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے گوٹھ شادی خان میں نامعلوم افراد اتوار کی صبح ایک گھر میں داخل ہوئے اور وہاں سوئے ہوئے تین افراد ڈسٹرکٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ ( ر) رحمت اللہ اور اس کے بیٹے ثناءاللہ اور ان کے ملازم کو قتل کردیا واقعہ کا علم لوگوں کو جب ہوا قتل ہونیوالوں کا خون گھر کے صحن سے نکل کر دروازے کے سامنے پھیلا ہوا تھا واقعہ کے بعد لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کو ورثاءکے حوالے کردیا گیا واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے دریں اثناءلیویز اور پولیس نے قاتلوں کا پیچھا شروع کردیا۔