خیبر پی کے کے 3ڈی آئی جیز کے تبادلے

15 اپریل 2013

پشاور (این این آئی ) الیکشن کمشن کے احکامات پرعمل درآمد کرتے ہوئے خیبرپی کے میں تین ڈی آئی جیز کے تبادلے کر دیئے گئے ڈی آئی جی سپیشل برانچ اشتیاق مروت کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی کوہاٹ، ڈی آئی جی کوہاٹ آزاد خان کو ڈی آئی جی بنوں جبکہ ڈی آئی جی بنوں نثار خان تنولی کوتبدیل کرکے ڈی آئی جی سپیشل برانچ تعینات کردیا گیا ہے۔