نیپال سرحد پر گرفتار4کشمیری ریاستی پولیس کے حوالے کردےئے گئے

15 اپریل 2013
 نیپال سرحد پر گرفتار4کشمیری ریاستی پولیس کے حوالے کردےئے گئے

سرینگر (کے پی آئی)نےپال کے راستے آزاد کشمےر سے مقبوضہ کشمےرپاکستان سے واپس لوٹتے ہوئے 4کشمیریوں اور انکے اہل خانہ کو ریاستی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ گذشتہ دنوںبھارت نیپال سرحد پر مامور سشسترا سیما بل(ایس ایس بی)نے کپوارہ اور بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے4نوجوانوں، ان میں سے تین کی پاکستانی بیویوں اور 5بچوں کو حراست میں لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ گرفتار کئے گئے افراد کچھ برس قبل پاکستان چلے گئے تھے، ان میں سے کئی لوگوں نے ہتھیاروں کی تربیت بھی حاصل کی ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں شادی رچانے کے بعد انکے بچے بھی پیدا ہوئے۔بعد میں انہوں نے اپنے بیوی بچوں سمیت وادی لوٹنے کا فیصلہ کیا اور ایک ساتھ نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئے۔