پیپلز پارٹی نے سیاست کو کرپشن اور رشوت خوری کا اڈہ بنادیا‘ ممتاز بھٹو

15 اپریل 2013

لاڑکانہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو اتوار کے روز لاڑکانہ کے قریب گاﺅں محمد صالح بروہی پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔ اس موقع پر مذکورہ چار سو پچاس گھروں پر مشتمل گاﺅں کے معززین پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں حاجی نوازخان بروہی‘ ذوالفقار بروہی‘ نیاز علی بروہی‘ حاجی یار محمد بروہی‘ ارباب علی بروہی‘ احمد علی بروہی‘ منیراحمدبروہی نے اپنی برادری کے ہزاروں افراد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے عہدوں اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علی بھٹو نے کہا پیپلوں نے نہ صرف جمہوریت اور بھٹو خاندان کو بدنام کیا ہے بلکہ سیاست کو بھی کرپشن اور رشوت خوری کا اڈہ بنادیا ہے۔