علی احمد کرد نے این اے 55میں انتخابی مہم شروع کردی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد نے این اے 55 راولپنڈی سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اتوار کو سہ پہر یہاں اسماعیل مارکیٹ جناح روڈ میں تاجر سہیل انجم کی دعوت پر محمد شاہین‘ چودھری محمد نثار‘ خالد محمود‘ شیخ ارشد محمود اور دیگر تاجروں سے ملاقاتیں کیں جبکہ کئی افراد نے انہیں بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ اب الیکشن سے دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ کالے کوٹ والے میرا ساتھ دیں گے۔