خواتین کی نشستوں پر نام ٹاپ پرنہ رکھا گیا تو آزاد الیکشن لڑونگی‘ فرحین مغل

15 اپریل 2013

حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن سندھ اسمبلی فرحین مغل نے صدر آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا نام خواتین کی مخصوص نشستوں کےلئے ٹاپ 5 کی لسٹ میں رکھا جائے بصورت دیگر وہ نوشہرو فیروز پی ایس 22 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑینگی‘ وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔