پی ٹی آئی کے حتمی امیدواروں کی فہرست کا اعلان آج عمران خان کریں گے

15 اپریل 2013

لاہور(آن لائن)تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے الیکشن 2013 کے حتمی امیدواروں کی فہرست تیار کر لی جس کا اعلان پارٹی چیئرمین عمران خان آج پیر کو کانفرنس میں کریں گے اور پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اس ضمن میں عمران خان نے پارٹی صدر جاوید ہاشمی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پورے ملک میں الیکشن کے لئے خاص ذمہ داریاں سونپی ہیں تا کہ رواں انتخابات کے بہتر نتائج حاصل ہوں جبکہ سیکرٹری جنرل پرویز خٹک کو صوبہ خیبر پی کے اور صوبہ سندھ کے لئے ڈاکٹر عارف علوی کو رواں الیکشن کی انتخابی مہم کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ملک بھر سے 1087 قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے جنہیں امیدواروں کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔