جمہوریہ چیک کے وزیراعظم کا اچانک دورہ افغانستان‘ کرزئی سے ملاقات

15 اپریل 2013

پراگ (اے ایف پی) جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹرنیکس نے اچانک افغانستان کا دورہ کیا۔ صدر کرزئی سے ملاقات کے علاوہ وردک اور ننگرہار صوبوں میں تعینات اپنے فوجیوں سے بھی ملے۔ دونوں رہنما¶ں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ پیٹر نے کہا ہم ریلوے کے شعبہ میں افغانستان سے تعاون کر سکتے ہیں کیونکہ اسے مشرق وسطیٰ سے رابطے کیلئے ریلوے ٹریک کی ضرورت ہے۔ نیٹو کے 2014ءسے انخلا کے بعد بھی افغانستان سے تعاون کریں گے۔