پیپلز پارٹی کے منصوبوں کا پھل عوام آنیوالے برسوں میں کھائینگے: اعتزاز

15 اپریل 2013

لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات ملک کی بقاءاور سلامتی کے ضامن ہیں اور عوام کسی کو انکی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے‘ پیپلز پارٹی نے جن مشکل حالات میں اقتدارسنبھالاعوام اس سے آگاہ ہیں ‘ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایسے بہت سے منصوبے شروع کئے ہیں جنکا پھل عوام آنےوالے چند برسوں میں کھائیں گے ۔ اتوار کے روز کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جمہوری حکومت کے آئینی مدت پوری کرنے کے بعد عوام کا دوبارہ اپنے ووٹ کا استعمال مستقبل کی ضمانت ہے۔