سعودی عرب : پاکستانی نوجوان 2بھائی کار حادثہ مےں جاں بحق

15 اپریل 2013
سعودی عرب : پاکستانی نوجوان 2بھائی کار حادثہ مےں جاں بحق

لاہور(نامہ نگار) سعودی عرب مےں مقےم پاکستانی نوجوان 2حقےقی بھائی کار حادثہ مےں جاں بحق ہو گئے ، نماز جنازہ کے بعد دونوں کو قبرستان جنت البقےع مےں سپردخاک کر دےا گےا۔تفصےلات کےمطابق ماڈل ٹاﺅن لاہور اےن بلاک کا رہائشی 34سالہ عثمان راحت اپنے اہلخانہ سمےت عرصہ دراز سے سعودی عرب کے شہر رےاض مےں مقےم تھا دو روز قبل عثمان راحت اپنے چھوٹے بھائی 28سالہ منان راحت کے ہمراہ کار پر کسی کام کے سلسلہ مےں جدہ سے مدےنہ منورہ جا رہا تھا کہ اچانک کار الٹ گئی جس کے نتےجہ مےں دونوں بھائی موقع پر دم توڑ گئے اور کا ر تباہ ہوگئی۔حادثہ کی اطلاع پر آبائی گھر مےں کہرام مچ گےااور رشتہ دار دھاڑےں مار مار کے روتے رہے۔واضع رہے متوفی عثمان اور منان کے والد پروفےسر ڈاکٹر راحت محمود اقبال نے رےاض مےں پرائےوےٹ تعلےمی ادارہ قائم کر رکھا تھا اور عثمان راحت تعلےمی ادارے کا منتظم اعلیٰ تھا جبکہ منان راحت چند ماہ قبل ہی سعودی عرب گےا تھا۔