انتخابات کے دوران فوری ایکشن کیلئے آرمی کے سنٹرل پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ

15 اپریل 2013

لاہور (نامہ نگار) انتخابات میں فوری ایکشن کےلئے آرمی کے سنٹرل پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آئی جی پنجاب آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ آرمی حساس پولنگ سٹیشنز پر کسی بھی کارروائی کے لئے سنٹرل پوائنٹ سے طلب کی جا سکے گی۔ آئی جی پنجاب آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پولیس کے دو لاکھ تیس ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کی پولیس فورس ایک لاکھ ستر ہزار ہے جو کہ ساری الیکشن کی سکیورٹی کے لیے تعینات نہیں کر سکتے جس کے پیش نظر ایک لاکھ عارضی فورس الیکشن کے لیے بھرتی کی جا رہی ہے۔