62، 63 پر عملدرآمد اور نیب کی جانب سے متضاد اعداد و شمار سے متعلق نوٹس کی سماعت آج ہو گی
لاہور (اے پی اے) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ میں آرٹیکل 62 اور 63 پرعملدرآمد نہ ہونے اور الیکشن کمشن اور نیب کی جانب سے امیدواروں کے متضاد اعداد و شمار پر لئے گئے نوٹس کی (آج) پیر کو سماعت ہو گی۔ واپڈا، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، واسا کئی دیگر ادارے نادہندہ امیدواروں کی تفصیلات عدالت میں پیش کرینگے۔