پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے آئی جی پنجاب نے تمام ضلعی افسران کو مراسلہ جاری کردیا

15 اپریل 2013

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس آفتاب سلطان نے پولیو قطرے پلانے والی ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو قطرے پلانے والی ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کریں اور پولیو قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ ان کی سکیورٹی کے لئے اہلکار تعینات کئے جائیں۔
 

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...