کراچی:مسافربس سے 6 غیرملکی گرفتار تعلق تاجکستان اور ازبکستان سے ہے

15 اپریل 2013

کراچی (ثناءنیوز) کراچی میں سپر ہائی وے پر بس پر چھاپہ مار کر پولیس نے 6غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر جاوید بھٹی کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد تاجکستان اور ازبکستان کے باشندے ہیں اور غیرقانونی تارکین معلوم ہوتے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔