سندھ حکومت کا اے این پی کو کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

15 اپریل 2013

کراچی (ثناءنیوز) حکومت سندھ نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید اور بشیر جان سے سکیورٹی واپس لے لی ہے جبکہ اے این پی کو کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، پولیس حکام کا موقف ہے عدالتی احکامات پر سکیورٹی واپس لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی سندھ کے رہنما بشیر جان نے کہا مجھے یا شاہی سید کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔