برآمدات 9ماہ میں 18ارب پونے 2کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں: ادارہ شماریات

15 اپریل 2013

کراچی (اے پی اے) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی2012 تا مارچ2013) کے دوران 18ارب1کروڑ70لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات کا حجم 17 ارب 10 کروڑ 10لاکھ ڈالر تھا۔ اس طرح گزشتہ 9 ماہ کے دوران برآمدات میں 5.36 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران درآمدات کی مالیت 33 ارب 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ 9 ماہ کے دوران 33 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی ۔ واضح رہے پاکستان کے تجارتی خسارے کی بڑی وجہ خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑے پیمانے پر درآمد ہے کیونکہ پاکستان توانائی کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے درآمدی ایندھن پر انحصار کرتا ہے۔