زکریا ایکسپریس کا انجن فیل، مسافروں کا دھرنا، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

15 اپریل 2013
زکریا ایکسپریس کا انجن فیل، مسافروں کا دھرنا، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

کراچی (نوائے وقت نیوز) ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق انجن فیل ہوجانے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ٹرین 3 گھنٹے روہڑی اور 4 گھنٹے سے زائد خیرپور میں کھڑی رہی۔ ٹرین میں 2 باراتیں بھی شامل ہیں۔ ٹرین کا انجن فیل ہو جانے کے خلاف مسافروں نے ریلوے ٹریکوں پر دھرنا دیا جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...