کراچی بدامنی کیس: نوگوایریاز، خلاف ضابطہ تقرریوں کی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع

15 اپریل 2013
کراچی بدامنی کیس: نوگوایریاز، خلاف ضابطہ تقرریوں کی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع

کراچی (آن لائن) کراچی بد امنی کیس میں پولیس نے نوگوایریاز کی جامع رپورٹ اور رینجرز نے 71 ملزمان کی تفصیلات اور مشترکہ تحقیقاتی رپورٹس عدالت میں جمع کرادی ہیں۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کل ہوگی، حکومت سندھ نے گزشتہ پانچ سال میں خلاف ضابطہ ترقیوں، 2009 سے مارچ 2013ء تک افسران کے انضمام اور رواں سال جنوری سے 16 مارچ2013ءکے دوران نئی بھرتیوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی۔ گزشتہ سماعت پر دئیے گئے احکامات پر اداروں نے رپورٹس جمع کرادی ہیں۔آئی جی سندھ نے کراچی میں نوگوایریاز سے متعلق جامع رپورٹ جمع کرائی۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کراچی کے تمام ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز اور زونزکے ڈی آئی جیزنے نوگوایریاز سے متعلق حلف نامے بھی جمع کرادئیے ہیں۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ایس پی عرفان بہادر نے اپنے ا±وپر قائم مقدمات کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ میں پیش کردی ہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...