رواں مالی سال: ترقیاتی منصوبوں کیلئے 162 ارب 90 کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے

15 اپریل 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) منصوبہ بندی کمشن نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کئے گئے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں۔ منصوبہ بندی کمشن کے مطابق رواں مالی سال میں 12 اپریل تک ترقیاتی منصوبوں کیلئے 162 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ۔ انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کیلئے 82 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔ سماجی شعبے کی ترقی کے منصوبوں کیلئے 74 ارب 30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔ دیگر متفرق ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈزجاری کئے ۔