صومالیہ : عدالت میں خودکش دھماکہ اور فائرنگ‘ 34 افراد ہلاک

15 اپریل 2013

موغا دیشو (اے ایف پی) صومالیہ میں جنگجو گروپ شباب کے ارکان نے ایک عدالت میں فائرنگ اورخودکش حملہ کر کے 34 افراد کو ہلاک کر دیا۔ صومالی انٹیلی جنس آفیسر عبدالرحمان محمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ گزشتہ روز دارالحکومت موغا دیشو کی ایک عدالت میں شباب گروپ کے خودکش بمباروں اور مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے اندھا دہند فائرنگ کر دی جبکہ ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجہ میں 34افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت نازک ہے۔