تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچوں کو بہتر بنانے کے منصوبے شروع کئے: ہائر ایجوکیشن کمشن

15 اپریل 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ہائر ایجوکیشن کمشن کے اعلامیہ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمشن ملک کے دور دراز علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی سہولت فراہم کرنے پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ وفاقی حکومت کی درخواست پر ملکی اور غیرملکی سکالرشپس پر وفاقی کوٹہ پالیسی اپنائی گئی۔ 4 سال میں بلوچستان میں داخلوں کی تعداد 4400 سے بڑھ کر 11300 ہوگئی۔ بلوچستان میں یونیورسٹیوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 7 کردی گئی۔ بلوچستان میں قائم یونیورسٹیوں میں فرسٹ ویمن یونیورسٹی بلوچستان بھی شامل ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمشن نے تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچوں کو بہتر بنانے کے منصوبے بھی شروع کئے۔