3ماہ میں ٹیکس وصولی کی شرح 30فیصد بڑھانے کی ضرورت ہے: چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر نصر جاوید نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کے اہداف میں کمی کا سامنا ہے۔ اگلے تین ماہ میں 30فیصد ٹیکس وصولی بڑھانے کی ضرورت ہے، امن و امان، پیداواری شرح اور لوڈشیڈنگ ٹیکس وصولی میں کمی کی وجوہات ہیں، کوشش ہو گی کہ ادارے کی خامیوں کو دور کیا جائے۔