خسرہ سے اموات اور مارکیٹ سے ادویات کا غائب ہونا کسی المیہ سے کم نہیں: شیخ انوار الحق

15 اپریل 2013

 لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ لاہور میں خسرہ کی وبا کا بے قابو ہونا اور آئے روز معصوم کمسن بچوں کا موت کے منہ میں جانا انتہائی تشویتناک ہے۔ مارکیٹ سے اس جان لیوا بیماری کی ادویات کا غائب ہونا بھی کسی المیہ سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نے مریضوں کو الگ سے پریشان کر رکھا ہے۔ مہنگائی کے موجودہ دور میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خسرہ کی روک تھام اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کی مشکلات کم کی جائیں۔