تنظیم خدمت خلق پاکستان کے منشور اور مرکزی عہدیداروں کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) دینی اور سماجی و رفاعی تنظیم خدمت خلق کے قائدین نے لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں تنظیم خدمت خلق پاکستان کے منشور اور مرکزی عہدیداروں کا اعلان کیا اور بتایا کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر سیشن 2013ءاور 14 کے لئے محمد شفیق قادری کو تنظیم کا چیئرمین ، شعیب الرحمان کو چیف آرگنائزر اور رانا محمد شفیق قمر کو جنرل سیکرٹری اور جبکہ بقیہ عہدیداروں کا اعلان نو منتخب عہدیدار اپنی مشاورت سے کریں گے۔ علاوہ ازیں چئرمین محمد شفیق قادری نے تنظیم خدمت خلق کے منشور کا مختصر خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم فرقہ وارانہ گروہ بندی، قومی و لسانی اور علاقائی تعصبات سے ہٹ کر معاشرے کی اصلاح و فلاح کے لئے جدوجہد کریں گے اور بلاتفریق مذہب اور رنگ و نسل پوری انسانیت کی بے لوث خدمت ہمارا مقصد حیات ہو گا۔