ڈی سی او کا اتوار بازاروں کا دورہ، غیر حاضری پر 3 اہلکار معطل

15 اپریل 2013

لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈینےشن آفےسر لاہور رضوان محبوب نے ڈسٹرکٹ آفےسر(مانےٹرنگ اےنڈ انکوائری) امےن اکبر چوپڑا کے ہمراہ گذشتہ روزمختلف اتوار بازاروں شادمان، جوہر ٹاﺅن، وحدت کالونی اور ماڈل ٹاﺅن کا دورہ کےا۔ ڈی سی او نے سب انسپکٹر مارکےٹ کمےٹی شادمان اعجاز بھٹی اور اہلکاران گلبرگ ٹاﺅن شہزاد اور وحےد گلزار کوماڈل ٹاﺅن اتوار بازار مےں غےر حاضری کی بناءپرمعطل کر دےا اورڈسٹرکٹ آفےسر لائےوسٹاک ڈاکٹر تجمل کو شادمان اور وحدت روڈ اتوار بازاروں مےں گوشت حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ڈھانپ کر نہ بےچنے کی بناءپر شوکاز نوٹس جار ی کر دےا۔ مزید برآں ڈی سی او لاہوررضوان محبوب کے حکم پر انسپکشن ٹیم نے اتوار بازاروںکو چےک کےا اور گراں فروشی کرنے، غےر معےاری سبزی و پھل رکھنے اور مہنگے داموں فروخت کرنے والے 8دکانداروں کو6000/- روپے جرمانہ کیا۔ شےر علی کے خلاف تھانہ شادمان مےں اےف آئی آر درج کروائی اور مختار احمد کا شادمان اتوار بازار مےں اسٹال منسوخ کےا گےا۔