سینےٹ کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (ثناءنیوز) سینےٹ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا ۔ اجلاس چیئرمین سینےٹ سینیٹر نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہو گا ۔ سینےٹ سیشن کے ایجنڈے کو طے کرنے کے لئے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا ۔ سینےٹ اجلاس میں نگراں وفاقی وزراء مختلف تحاریک اور ارکان سینےٹ کی جانب سے اٹھائے جانے والے معاملات پر جوابات اور پالیسی بیانات دیں گے ۔