معیشت، سیاست ٹھیک نہ ہوئی تو ملک ناکام ریاست بن جائیگا: ریاض شاہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سےّد رےاض حسےن شاہ نے کہا ہے کہ اہل حق گنبد ِ خضریٰ والا جھنڈا تھام لیں، انتخاب کی شفافیت کے لیے امن ضروری ہے، معیشت اور سیاست ٹھیک نہ ہوئی تو ملک ناکام ریاست بن جائے گا۔ قوم کو امن، روزگار اور انصاف فراہم کرنے والا ہی حقیقی لیڈر ہو گا۔ حکمرانوں نے پاکستان کو لاشوں اور جنازوں کا ملک بنا دیا ہے، اخلاقی اور مالی کرپشن میں ملوث افراد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ اسرائیلی جیلوں میں قید 15ہزار فلسطینی خواتین اسرائیلی درندگی کا شکار ہیں۔ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔ جنگ بندی کے باوجود نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ¿ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ باکردار، اہل اور محب وطن قیادت ہی ملک کو بحرانوں اور قوم کو مایوسی سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے الیکشن میں غلط نمائندوں کا انتخاب کیا تو اگلے پانچ سال پچھتائے گی۔