ٹاﺅن شپ کے ٹیوب ویل جنریٹروں سے محروم ،علاقہ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی: سرفراز خان

15 اپریل 2013

لاہور (پ ر) ٹاﺅن شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علاقہ کے عوام نے ٹاﺅن شپ بلاک نمبر 16-11-13-6 بی ون کے ٹیوب ویلوں میں لوڈ شیڈنگ کے دوران پانی کی فراہمی کیلئے جنریٹرز کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا ہے محمد سرفراز خان نے کہا کہ گرمی کے آغاز ہی میں پانی کی شدید قلت شروع ہو چکی ہے جس کی وجہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے پانی کی قتل کے باعث عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے عوام نے ایم ڈی واسا سے بلاک نمبر 16 دیگر بلاکوں میں ہنگامی بنیادوں پر جنریٹرز فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔