الیکشن کمشن کے اختیارات، انتخابی اقدامات پر سوالیہ نشان ہیں: میاں محمود عباس

15 اپریل 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار) لٹیروں اور لوٹوں کا کڑا احتساب 11 مئی کا الیکشن قوم کے پاس سنہری موقع ہے۔ ”سکروٹنی چھلنی“ میں ”مورا“ نا اہل اور کرپٹ امیدواروں کا اہل ہونا الیکشن کمیشن کے اختیارات انتخابی اقدامات پر سوالیہ نشان ہے اس سے اس کی ساکھ بھی متاثر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ میاں محمود عباس نے مرکز اہل حدیث لاہور میں کابینہ کے ارکان اور علمائے کرام کے وفد سے کیا۔