ووٹ کے ذریعے تبدیلی عوام کا حق ہے: قمر الزماں بابر

15 اپریل 2013

لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وائس چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہاہے کہ شفاف اور بروقت انتخابات ہی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرنا چاہیے۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے الیکشن کمشن نے مثالی ضابطہ اخلاق دیا ہے جو انتخابات کو شفاف بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ ووٹ کے ذریعے تبدیلی عوام کا حق ہے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان بھی ووٹ کی طاقت سے قائم ہوا تھا قائداعظمؒ اور اقبالؒ نے پاکستان میں ایسی جمہوریت کا خواب دیکھا تھا جس میں عوام کو تمام حقوق حاصل ہوں اس خوا ب کو تعبیر دینا ہم سب کا اجتماعی فرض ہے ۔ پوری قوم کو ذمہ داری سے ووٹ ڈال کر قائدؒ کے پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ اجلاس میں امجد عبید ، منظور حسن، شیخ نور حسین، خالد، اعجاز، چودھری لئیق، وقار احمد اور دیگرنے شرکت کی۔