ووٹ کا درست استعمال قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے: پیر علی رضا شاہ

15 اپریل 2013

لاہور (پ ر) قومی امن کمیٹی پنجاب کے رہنما و سجادہ نشین دربار حضرت پیر سید فضل شاہ نوانکوٹی پیر سید علی رضا فضل شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات پوری قوم کا امتحان ہیں۔ اگر آئندہ انتخابات میں قوم نے ووٹ کا درست استعمال نہ کیا تو پھر پانچ سال پچھتانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا درست استعمال ہی قوم اور ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے ۔ انہوں نے اپنے مریدین اور عوام کو تلقین کی کہ وہ مضبوط مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئے باصلاحیت اور دیانتدار امیدواروں کا انتخاب کریں۔ پیر سید علی رضا فضل شاہ نے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جماعتوں اور عوام کی بہتر نمائندگی کیلئے مخلص اور دیانتدار امیدواروں کو ٹکٹ دیں تاکہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔