سینٹ ٹکٹ‘ حامد سعید کاظمی نے حامیوں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) معلوم ہوا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے این اے 192 لیاقت پور رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کی بجائے سینٹ کے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دئیے جانے کے بارے میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی حالیہ پیشکش پر غور کرنے کے لئے 16اپریل کو لیاقت پور میں اپنے حامیوں اور عقیدت مندوں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔