فخرالدین جی ابراہیم کا لیپ ٹاپ چوری ہونے پرالطاف حسین کی تشویش
لندن(پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے لیپ ٹاپ کی چوری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں حساس نوعیت کا ڈیٹا اور دستاویزات موجود تھیں جوکہ چوری کرلی گئی ہیں اوراب اس بات کا خدشہ ہے کہ دشمن عناصر ان حساس دستاویزات اور ڈیٹا کی مدد سے سازشی مقاصد حاصل کرسکتے ہیں ۔