برسراقتدار آکر 2 سال میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردینگے: افضل کھوکھر

15 اپریل 2013

مانگا منڈی (نامہ نگار) آج پاکستان بڑے برے حالات سے گزر رہا ہے صرف مسلم لیگ ن ہی پاکستان بچا سکتی ہے پاکستان کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے لیڈر میاں نواز شریف ہی ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ این اے 128 کے متوقع امیدوار ملک محمد افضل کھوکھر نے مانگا منڈی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں 10 سال سے سیاست کر رہا ہوں مگر میں اپنی پارٹی سے مخلص ہوں اور برے حالات میں بھی پارٹی تبدیل نہیں کی انہوں نے کہا کہ وہ برسراقتدار آکر 2 سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے اس موقع پر محمد شفیع کھوکھر اور راشد صدیق کھوکھر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شیخ برادری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔